Home / اہم خبریں / عیدالاضحیٰ کے موقع پر جڑواں شہروں سمیت پنجاب اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان- محکمہ موسمیات

عیدالاضحیٰ کے موقع پر جڑواں شہروں سمیت پنجاب اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان- محکمہ موسمیات

کراچی (نوپ نیوز) محکمہ موسمیات نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جڑواں شہروں سمیت پنجاب اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا، تاہم مالا کنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویڑن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویڑن میں ایک دو مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں چھیالیس، دالبندین میں پنتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ منگل کی صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد اور کراچی 27 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 28 ، پشاور 30، کوئٹہ اور مظفرآباد 23 گلگت 18 اورمری 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے