Home / اہم خبریں / انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم بھارت نے بغیر کسی نقصان کے ہدف کو حاصل کر لیا۔ بھارت کی جانب سے یشاسوی جیسوال نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 105 رنز اور دیویانش سکسینا نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ قومی ٹیم نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا اور پوری ٹیم 43 اوورز میں 172 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان روحیل نذیر نے 62 جبکہ حیدرعلی نے 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے سشانت مشرا نے 3 جبکہ تیاگی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قومی ٹیم کے 6 کھلاڑی محض 26 رنز پر آٹ ہو گئے، ایک وقت پر گرین شرٹس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا لئے تھے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد حریرا اور حیدر علی نے کیا تاہم اوپننگ جوڑی کی شراکت داری زیادہ لمبی نہ چل سکی اور پہلی وکٹ 9 رنز پر گرگئی۔ محمد حریرا 4 رنز بنا کر مشرا کا شکار بنے جبکہ قومی ٹیم کی دوسری وکٹ بھی جلد ہی گرگئی جب فہد منیر بغیر کوئی رنز بنائے لیگ اسپنر روی بیشنو کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کپتان روحیل نذیر اور حیدر علی کے مابین 62 رنز کی اچھی شراکت داری قائم ہوئی تاہم حیدر جسوا کی گیند پر شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ تھما بیٹھے۔ حیدر کے بعد کوئی بھی بلے باز جم کر کریز پر نہ کھڑا ہوسکا اور یکے بعد دیگرے قومی ٹیم کی تمام وکٹیں گر گئیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے