Home / اہم خبریں / یو ایس ایڈ کی شراکت داری سے سندھ میں ابتک 112 اسکول تعمیر کیے جا چکے ہیں پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت ان اسکولز میں ساڑھے 3 ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں۔ صوبائی وزیر سعید غنی

یو ایس ایڈ کی شراکت داری سے سندھ میں ابتک 112 اسکول تعمیر کیے جا چکے ہیں پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت ان اسکولز میں ساڑھے 3 ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں۔ صوبائی وزیر سعید غنی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ یو ایس ایڈ کی شراکت داری سے سندھ میں ابتک 112 اسکول تعمیر کیے جا چکے ہیں پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت ان اسکولز میں ساڑھے 3 ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں اور ان اسکولوں میں تعلیم حا صل کر نے والے طلبا کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسف گوٹھ سرجانی ٹائون میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے اسکول عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ یو ایس ایڈ اور سندھ حکومت کے اشتراک سے بننے والے اس اسکول سے ہر کوئی خوش نظر آرہا ہے سندھ میں تعلیم کا معیار بہتر کرنے میں یو ایس ایڈ ہمیشہ پیش پیش رہا ہے آج سندھ گورنمنٹ کے قابل فخر کا رنامے سے تما م طالب علم خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے 9 ہزار اسکولوں میں 80 فیصد انرولمنٹ موجود ہے صرف تعلیم کے شعبہ میں نہیں بلکہ صحت اور دیگر سیکٹرز میں بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی گئی ہے ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے تمام عوامی مسائل حل کریں گے۔ وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ میں ایک عام سا شخص ہوں اور بہت پڑھے لکھے خاندان سے نہیں ہوں بس تعلیم کے ذریعے ہی میں آج اس مقام پر ہوں میں بچوں سے کہوں گا آپ کو تعلیم کی جوسہولیات مل رہی ہیں وہ اس سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ اسکول اسٹیٹ آف دی آرٹ کا درجہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ساڑھے 4 ہزار جونیئر اسکول ٹیچر کی بھرتی کا عمل شروع کیا ہے میں یو ایس ایڈ کا شکر گزار ہوں کہ جو ہمارے ساتھ شانہ بشانہ ہمہ وقت مصرو ف عمل ہے اور ہر طرح کے چیلنجز میں تعاون کرتا ہے۔ اسکول کی افتتاحی تقریب سے سیکریٹری تعلیم احسن منگی، یو ایس ایڈ مشن ڈائریکٹر جولی کونین اسکول ہیڈ ماسٹر سوبھو لغاری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر نے آرٹس کونسل میں ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ما تحت چلنے اسکولو ں کے بچوں میں تقسیم انعامات کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے