کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے گزشتہ روز اپنے حلقے پی ایس 130 کے کئی علاقوں کا دورہ کیا رکن سندھ اسمبلی نے حلقے کے عوام سے ملاقاتیں بھی کیں، ملاقات کے دوران عوام نے حلقے کے بلدیاتی مسائل سے متعلق شکایات کے انبار لگا دیے اس موقع پر پی ٹی آئی رکن ریاض حیدر نے کہا کہ ضلع وسطی شہر کا حصہ کم گاؤں کا حصہ زیادہ لگتا ہے ضلع وسطی کی انتظامیہ کے سر پر صرف کرپشن کا بھوت سوار ہے ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ ہورہا ہے کچرا و گندگی کے ڈھیر سے انسانی جان خطرے میں ہے سیکٹر 10، سیکٹر 11 سی ون، 11 سی ٹو، کے بی آر سمیت بیشتر علاقے موجودہ بلدیاتی نظام سے متاثر ہوگئے ہیں سندھ حکومت بگڑے ہوئے نظام سے عوام کے ساتھ ناجانے کون سی دشمنی نبھا رہی ہے ضلع وسطی ٹریفک، سڑکیں، سیوریج کا بوسیدہ نظام، کرائم ریٹ میں اضافے سمیت کئی مسائل کا شکار ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی شکایات پر متعدد بار مقامی انتظامیہ کو درخواست دی جاچکی ہے تاحال صوبائی حکومت یا انتظامیہ کا کوئی نمائندہ ایک بار بھی دورہ کے لیے نہیں آیا۔
![]()