Home / اہم خبریں / پیمرا نے فیلمیزیا اور ہیلتھ ٹی وی کو غیر اخلاقی مواد دکھانے پر حتمی وارننگ جاری کردی

پیمرا نے فیلمیزیا اور ہیلتھ ٹی وی کو غیر اخلاقی مواد دکھانے پر حتمی وارننگ جاری کردی

اسلام آباد (نوپ نیوز) پیمرا نے فیلمیزیا اور ہیلتھ ٹی وی کو غیر اخلاقی مواد دکھانے پر حتمی وارننگ جاری کرتے ہوئے تنبیہہ کی کہ چینلز کے مواد کو پیمرا ضابطۂ اخلاق 2015ء کے مطابق بناتے ہوئے معاشرتی اور سماجی اقدار سے ہم آہنگ کیا جائے۔ خلاف ورزی کی صورت میں دونوں ٹی وی چینلز کے لائسنس و نشریات معطل کر دی جائیں ۔ مزید برآں فلم ورلڈ، اے پلس ، پلے ٹی وی اور جیو کہانی کو مقررہ حد سے زیادہ غیر ملکی مواد نشر کرنے پر بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ پیمرا کے لائسنس کنندگان کو پیمرا قوانین اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی رو سے دس فیصد تک غیر ملکی مواد نشر کرنے کی اجازت ہے جبکہ مذکورہ بالا چینلز مسلسل اس سہولت کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور غیر ملکی مواد کو فروغ دینے میں معاونت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ملکی میڈیا انڈسٹری مشکلات سے دوچار ہو رہی ہے اور ناظرین صحت مند تفریح سے محروم ہو رہے ہیں۔ دریں اثناء پیمرا نے اپنا چینل اور 8 XM کو غیر اخلاقی مواد نشر کرنے پر پیمرا ضابطۂ اخلاق 2015ء پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ خلاف ورزی کی صورت میں حتمی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے