Home / اہم خبریں / خواجہ سعد رفیق نے آصف علی زرداری کی جانب سے اعتزاز احسن کو اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہونے کے دعویٰ کی تردید کردی

خواجہ سعد رفیق نے آصف علی زرداری کی جانب سے اعتزاز احسن کو اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہونے کے دعویٰ کی تردید کردی

لاہور (نوپ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے آصف علی زرداری کی جانب سے اعتزاز احسن کو اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہونے کے دعویٰ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ متفقہ صدارتی امیدوار کا ارادہ ہوتا تو پیپلز پارٹی امیدوار کے اعلان سے پہلے مسلم لیگ (ن) و دیگر جماعتوں سے مشاورت کرتی۔ ٹوئٹر پیغام میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ صدارتی امیدوار کا نام اور اعلان کا طریقہ اتحاد و اتفاق کے منافی ہے، متفقہ صدارتی امیدوار کا ارادہ ہوتا تو پیپلز پارٹی امیدوار کے اعلان سے پہلے مسلم لیگ ( ن) ، متحدہ مجلس عمل(ایم ایم اے ) اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشورہ کرتی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے