Home / اہم خبریں / سینٹرل جیل میرپورخاص میں 2 نئے آنے والے قیدیوں میں ایچ آئی وی "ایڈز” کی تصدیق ہوگئی، جیل میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 3 ہوگئی

سینٹرل جیل میرپورخاص میں 2 نئے آنے والے قیدیوں میں ایچ آئی وی "ایڈز” کی تصدیق ہوگئی، جیل میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 3 ہوگئی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سینٹرل جیل میرپورخاص میں 2 نئے آنے والے قیدیوں میں ایچ آئی وی (ایڈز) کی تصدیق ہوگئی، جیل میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد تین ہوگئی جبکہ ضلع میں ایچ آئی وی (ایڈز) کے مریضوں کی تعداد 267 ہوگئی۔ سینٹرل جیل میں نئے آنے والے قیدیوں میں میرپورخاص کے علاقے والکرٹ کا رہائشی بابر بلوچ اور ٹنڈو الہیار کا رہائشی اسلام راجپوت شامل ہے جبکہ جیل سے دو دن قبل رہا ہونے والے سجاد بلوچ میں بھی ایچ آئی وی (ایڈز) کے مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔ سینٹرل جیل میرپورخاص کے ڈاکٹر فاروق عباسی کے مطابق ایڈز میں مبتلا دونوں نئے قیدیوں کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جبکہ ایک قیدی رلیز ہوگیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے