Home / اہم خبریں / پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی بلال غفار محکمہ فائربریگیڈ کی عدم توجہی و کارکردگی پر شدید برہم۔ سندھ حکومت نے اداروں کو مفلوج کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی بلال غفار محکمہ فائربریگیڈ کی عدم توجہی و کارکردگی پر شدید برہم۔ سندھ حکومت نے اداروں کو مفلوج کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے گزشتہ شب کراچی کے علاقے شرف آباد میں دکان میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے اور محکمہ فائیر بریگیڈ کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں انسانی جان و قیمتی اشیاٰء محفوظ نہیں، رکن سندھ اسمبلی بلال غفار گزشتہ شب جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے کہا کہ عادتاً فائربریگیڈ عملہ جائے وقوعہ پر وقت پر نہیں پہنچا دکان میں موجود لاکھوں کا سامان جل کر راکھ میں تبدیل ہوگیا، فائربریگیڈ کا عملہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر ہمیشہ کی طرح جائے وقوعہ پر پہنچنے میں ناکام رہا اگر فائربریگیڈ دیر نہ کرتی تو آگ پر جلدی قابو پایا جاسکتا تھا، سندھ حکومت نے اداروں کو مفلوج کردیا ہے شہر میں انسانی جان یا قیمتی اشیاء محفوظ نہیں ہیں، بے بس دکان مالک کا قیمتی سامان روزگار ختم ہوگیا، صوبائی ادارے سندھ حکومت کے ماتحت ہیں اور ادارے کی جانب سے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے