Home / اہم خبریں / ایک ماہ قبل ہائی روف گاڑی میں جھلس کر ہلاک ہونے والے افراد کی مالی مدد کردی گئی، بیت المال سندھ کے سربراہ حنید لاکھانی، رکن سندھ اسمبلی رابستان خان نے متاثرہ خاندانوں کے گھر جاکر چیک دیے

ایک ماہ قبل ہائی روف گاڑی میں جھلس کر ہلاک ہونے والے افراد کی مالی مدد کردی گئی، بیت المال سندھ کے سربراہ حنید لاکھانی، رکن سندھ اسمبلی رابستان خان نے متاثرہ خاندانوں کے گھر جاکر چیک دیے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایک ماہ قبل نارتھ کراچی میں ہائی روف میں آگ لگنے کے باعث جھلس کر ہلاک ہونے والے 9 افراد کے ورثاء کی مالی مدد کردی گئی سربراہ بیت المال سندھ و رہنماء تحریک انصاف حنید لاکھانی اور پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی رابستان خان کی سرجانی ٹاﺅن میں متاثرہ خاندانوں کے گھر آمد ان کے ہمراہ لیبر ونگ کراچی کے صدر نعیم عادل شیخ ، احمد جہانگیر اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے واضع رہے کہ واقعے کے بعد متاثرہ خاندان کے پاس تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء حلیم عادل شیخ پہنچے تھے اور انہوں نے متاثرہ خاندان کی بیت المال سے مدد کا اعلان کیا تھا، اس موقع پر موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقعہ تھا ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں مالی مدد جانوں کا نعمل البدل نہیں مگر خاندانوں کے کچھ مسائل حل کرنے کے لیے ضروری ہیں ہمارے ہاں ٹریفک قوانین پر اگر عمل درآمد کرایا جائے تو اس طرح کے سانحات رونما نہ ہوں مگر افسوس کے حکومت کو کسی چیز کی فکر نہیں وفاقی اور صوبائی حکومت اس طرح کے سانحات کو روکنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی رابستان خان نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کی مدد کرنے پر میں وزیراعظم عمران خان اور بیت المال کا مشکور ہوں بہت افسوسناک سانحہ میرے حلقے میں پیش آیا تھا میں پہلے دن ان کے گھر پہنچا تھا اور اعلان کردہ مالی مدد آج متاثرہ خاندانوں تک پہنچ چکی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے