Home / اہم خبریں / پھولوں کی نمائش میرپورخاص کی شناخت بن چکی ہے، نمائش کا نام فلاور اینڈ ویجیٹیبل فیسٹیول رکھا گیا ہے، فیسٹیول 5 سے 7 مارچ تک منعقد کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن

پھولوں کی نمائش میرپورخاص کی شناخت بن چکی ہے، نمائش کا نام فلاور اینڈ ویجیٹیبل فیسٹیول رکھا گیا ہے، فیسٹیول 5 سے 7 مارچ تک منعقد کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ پھولوں کی نمائش میرپورخاص کی شناخت بن چکی ہے اس لئے اس نمائش کا نام فلاور اینڈ ویجیٹیبل فیسٹیول رکھا گیا ہے اس بات کا فیصلہ 62 ویں سالانہ نمائش کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ فیسٹیول 5 سے 7 مارچ تک شہید بینظیربھٹو گلستان بلدیہ پارک میں منعقد کیا جائے گا، لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے فیسٹیول میں طلبہ و طالبات کے  ٹیبلوز، جھولے، سائنس میلہ، پھولوں کی شناخت کے مقابلے کرائے جائیں گے، فیسٹیول کو کامیاب بنانے کیلئے ورکنگ اینڈ مینجمنٹ کمیٹی، فنانس کمیٹی، سووینئر کمیٹی اور ججز کمیٹی تشکیل دی جائے، فیسٹیول میں میرپورخاص شوگر مل، محمد میڈیکل کالج، پاک گرین فاؤنڈیشن، چوہدری مختیار ہاؤس، چیمہ ہاؤس، ہارٹیکلچر، ڈپٹی کمشنر ہاؤس، تعلیمی بورڈ، بھٹائی ڈینٹل کالج، پرائیویٹ اسکولز میجمنٹ کی جانب سے اسٹال لگائے جائیں گے۔ اجلاس میں سابق ایم پی اے ظفر کمالی، جنرل سیکریٹری فلاور شو محمد نواز، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز عبدالرزاق خاصخیلی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت گہرام بلوچ، رینج فاریسٹ آفیسر احمد خان، ڈی ایس پی سی آئی اے عبدالخالق وگن، منصور چیمہ، تنویر گوندل، سوشل ورکر ملک راجہ عبدالحق، بانھ بیلی کے محمد بخش کپری سمیت کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی خاور حسین مرحوم کی پہلی برسی، پریس کلب سانگھڑ میں تعزیتی تقریب کا انعقاد

کراچی/سانگھڑ، (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے وابستہ معروف نوجوان صحافی اور پریس کلب سانگھڑ کے رکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے