Home / اہم خبریں / خاتون کو بھاری رقوم کے عوض فروخت کرنے اور نکاح پر نکاح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج

خاتون کو بھاری رقوم کے عوض فروخت کرنے اور نکاح پر نکاح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) جوانسال خاتون کو دھوکہ دہی بھاری رقوم کے عوض مختلف جگہوں پر فروخت کرنے، اس کا نکاح پر نکاح کرکے اسے کمائی کا ذریعہ بنانے، اس کا اسقاط حمل کرانے اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں لیڈی ڈاکٹر اور میاں بیوی سمیت 9 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے کاروائی کے دوران چھ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چارسدہ کی رہائشی پچیس سالہ افغانی خاتون نے تھانہ بند کورائی میں رپورٹ درج کرائی کہ ملزمان عطاءاللہ سکنہ چارسدہ، نور ولی، ظاہرشاہ پسران گل شاہ، سمیت دیگرملزمان نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے مجھے مختلف مقام پر بھاری رقوم کے عوض فروخت کیا اور مختلف جگہوں پر میرا نکاح پر نکاح کراکے بھاری رقوم وصول کی ہیں۔ ملزمان نے لیڈی ڈاکٹر کے ذریعے میرا اسقاط حمل بھی کرایا ہے، اب ملزمان مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر لیڈی ڈاکٹر اور میاں بیوی سمیت نو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے چھ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے