راجن پور (رپورٹ: انعام باری) مین انڈس ہائی وے قاتل روڈ پر تحصیل جام پور کے نواحی علاقے فیض آباد واڈہ چراخ شاہ کے درمیان نجی کمپنی کی بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سےایک ہی خاندان کے 3 افراد خاوند، اہلیہ و بچی محمد صادق، جنت بی بی اور شاہینہ بی بی موقع پرجاں بحق ہوگئے، اطلاع ملنے پر فوری ریسکیو 1122امدادی ٹیم و مقامی پولیس موقع پر پہنچی، نعشوں کو قبضہ میں لے کر بس تحویل میں لے لی گئی قانونی کاروائی شروع کر دی گئی۔ دریں اثناء ضلع کے عوامی، سماجی، مذہبی، تجارتی و تعلیمی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان و وزیراعلی پنجاب سے مین انڈس ہائی وے کو ون وے بنانے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ لوگ اپنے پیاروں کی نعشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں۔
![]()