ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر کیلئے سال 2020 کی پہلی عام تعطیل کا اعلان، یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں 5 فروری کو تعطیل ہوگی، ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ سال 2020 کے دوران ملک بھر کیلئے پہلی عام تعطیل اگلے ماہ کی 5 تاریخ کو ہوگی۔ رواں ماہ کے آخر میں وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق 5 فروری کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں تعطیل ہوگی۔ اس روز ملک کے تمام سرکاری اور بیشتر نجی ادارے بند رہیں گے۔ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ دوسری جانب حکومت نے کشمیرایشوز اجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ آگاہی مہم میں اندرون اور بیرون ملک اپنا مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے۔ اسی طرح 5 فروری کو آزاد کشمیر میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی، کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی منعقد کی جائے گی، چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ سے درخواست کریں گے کہ وہ اپنے صوبائی دارلحکومت میں کشمیر ریلی کی قیادت خود کریں۔ کشمیر ایشوز کو اجاگر کرنے کیلئے سلوگن ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
![]()