Home / اہم خبریں / محکمہ سول ڈیفنس سیالکوٹ کے زیر اہتمام تعلیمی اور صنعتی اداروں میں فرضی مشقوں کا انعقاد

محکمہ سول ڈیفنس سیالکوٹ کے زیر اہتمام تعلیمی اور صنعتی اداروں میں فرضی مشقوں کا انعقاد

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب محمد الطاف اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس سیالکوٹ نے گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ، گورنمنٹ کامرس کالج، اعوان سپورٹس، سمیت دیگر تعلیمی اور صنعتی اداروں میں فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا ان مشقوں میں اساتذہ، طلباء و طالبات، لیبر، سوسل سوسائٹی اور محکمہ سول ڈیفنس نے حصہ لیا۔ ان مشقوں کا مقصد شہریوں میں کے اندر یہ شعور بیدار کرنا ہے کہ وہ حادثات کو کبھی روک تو نہیں سکتے لیکن اس سے ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کرسکتے ہیں اور کئی قیمتی جانوں اور املاک کو ضائع ہونے سے بچا سکتے ہیں یہ بات ڈی او سول ڈیفنس وقار اکبر چودھری نے بتائی۔ اس موقع پر انسٹریکٹر محمد زمان شاہ اور حافظ ذکریا بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے