تازہ ترین
Home / اہم خبریں / شہداد پور کے قریب ہالا روڈ پر تیز کار اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے 1 شخص جاںبحق 3 افراد شدید زخمی

شہداد پور کے قریب ہالا روڈ پر تیز کار اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے 1 شخص جاںبحق 3 افراد شدید زخمی

شہداد پور (رپورٹ: عمران قمر) شہداد پور کے قریب ہالا روڈ پر تیز کار موٹر سائیکل کے مابین ٹکر کے نتیجے راجپوت کالونی کے رہائشی 22 سالہ علی حسن آرائین جاں بحق 3 افراد شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق ہالا روڈ پر سلطان سی این جی کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے مابین ٹکر کے نتیجے میں راجپوت کالونی شہداد پور کے رہائشی 22 سالہ علی حسن ولد نواز علی آرائیں 21 سالہ محمد طلحیٰ ولد اسحاق راجپوت، علی رضا ولد محمد رمضان راجپوت اور کار ڈرائیور 30 سالہ سعید احمد ولد فیضان احمد راجپوت زخمی ہوگئے اطلاع پر درجنوں لوگ حادثے کی جگہ پر پہنچ گئے، زخمیوں کو فوری طور پر سمس ہاسپٹل لایا گیا تاہم 22 سالہ علی حسن آرائیں جاں بحق ہوگیا، اطلاع پر ڈی ایس پی شہداد پور عطا محمد ڈاہری سمس ہاسپٹل پہنچ کر زخمیوں کو دیکھا اور حادثے کی تمام تفصیلات معلومات حاصل کیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جنوبی افریقہ کرکٹ ویمنز انڈر 19 ٹیم کا پہلا دورۂ پاکستان، پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز جولائی میں کراچی میں کھیلی جائے گی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم اپنی تاریخ میں پہلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے