سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) سمندر پار بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل حکومت کی اولین ترجیح ہے اس مقصد کے حصول کیلئے ضلعی اوورسیز کمیٹی کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جاتا ہے، جس میں انتظامیہ اور پولیس کے سربراہان کے علاوہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام شریک ہوکر فریقین کے موجودگی میں سائلین کے کیسسز کی بابت کی جانے والی کارروائی اور اقدامات بارے اپنے رپورٹ پیش کرتے ہیں اور سائلین کی داد رسی کی بھرپور کوشش کی جاتی ہے۔ یہ بات چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیٹی سیالکوٹ افتخار وقاص بٹ نے ڈی سی کمیٹی روم میں اوورسیز پاکستانی کمیٹی سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیروز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میر محمد نواز، فوکل پرسن/ سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر قذافی اسلم، ممبر کمیٹی صمداللہ، ذکی چیمہ بھی موجود تھے۔ کمیٹی میں مجموعی طور پر 34 کیسسز کی سماعت کی گئی اور ان کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کا ہدایات جاری کی گئی۔