Home / اہم خبریں / آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے وفد کی فیصل خان زئی کی قیادت میں نصرت پروین سہتو فوکل پرسن ڈائریکٹر جنرل سندھ سے ملاقات

آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے وفد کی فیصل خان زئی کی قیادت میں نصرت پروین سہتو فوکل پرسن ڈائریکٹر جنرل سندھ سے ملاقات

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے ایک وفد نے نصرت پروین سہتو فوکل پرسن ڈائریکٹر جنرل سندھ سے ریجنل صدر فیصل خان زئی کی قیادت میں ملاقات کی اور میرپورخاص آمد پر خوش آمدید کہا اپسما کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے نصرت پروین نے کہا کہ میرے دورے کا مقصد میرپورخاص ریجن کے پرائیویٹ اسکولز کے مسائل کے حل اور محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے دی گئی ہدایات کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنا ہے تاکہ تعلیم کے فروغ میں کوئی بھی رکاوٹ حائل نہ ہو ہم اپنے صوبے کے تعلیمی اعداد و شمار کو زیادہ سے زیادہ بڑھا سکیں انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں علم و ہنر کی ترقی کے لئے پرائیویٹ اسکولز بہت ہی کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، لاکھوں طالب علم پرائیویٹ اسکولز سے تعلیم حاصل کرکے پاکستان کی ترقی کا زریعہ بن رہے ہیں تمام پرائیویٹ اسکولز آن لائن رجسٹریشن اور رینیول کے لئے ڈائریکٹوریٹ آفس سے رابطہ کریں ریجنل ڈائریکٹر عبدالرزاق خاصخیلی نے وفد کو یقین دھانی کروائی کہ ہم آپ کے مسائل کے حل کے لئے ہر وقت کوشاں ہیں اس موقع پر اپسما کے عہدے داران عمر فاروق قریشی، محمد مسعود عباس، عامر خانزادہ، شہناز پروین، شکیل احمد فہیم، غلام مصطفی بھگیو، عبدالمجید قریشی، غلام نبی چوہان، راشد احمد، زیشان عثمانی، عمر فاروق، شیخ رانا منور، عبدالوہاب راشد و دیگر بھی موجود تھے آخر میں مہمان گرامی کو اجرک اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے