میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص ڈویژن میں آوارہ کتے بے قابو تحصیل جھڈو میں آج مزید پانچ بچوں سمیت سات افراد سگ گزیدگی کا شکار۔ تحصیل ہسپتال جھڈو میں ایک ماہ میں سگ گزیدگی کے واقعیات 100 سے تجاوز کر گئے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسلسل کتوں کے کاٹے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ میرپورخاص شہر سمیت ضلعی بھر میں سگ گزیدگی کے واقعیات میں خطرناک اضافہ۔ ضلعی انتظامیہ و سندھ حکومت نے عوام کو کتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔
![]()