تازہ ترین
Home / اہم خبریں / صوابی بازار میں عام ضرورت مندوں میں سرکاری نرخ 810 روپے پر 20 کلو گرام کے 600 آٹا تھیلے تقسیم کئے گئے۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صوابی شیر فیاض خان

صوابی بازار میں عام ضرورت مندوں میں سرکاری نرخ 810 روپے پر 20 کلو گرام کے 600 آٹا تھیلے تقسیم کئے گئے۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صوابی شیر فیاض خان

صوابی (رپورٹ: اصغر خان) صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کی واضح ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صوابی شیر فیاض خان کی زیرنگرانی صوابی بازار میں عام ضرورت مندوں میں سرکاری نرخ 810 روپے پر 20 کلوگرام کے 600 آٹا تھیلے تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع صوابی کے تمام تحصیلوں میں اٹے کی کوئی قلت نہیں ہے۔ عوام منفی پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں۔ کسی بھی شکایت پر فوری ایکشن لیکر ملوث ڈیلروں دوکاندارں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔ انھوں نے بتایا کہ صوبائی اور ڈی سی صوابی شاہد محمود کی ہدایات کی روشنی میں تمام اشیائے خوردنی خاص کر آٹے کی خرید و فروخت کی مکمل طور پر مانیٹیرنگ کی جارہی ہے۔ تمام فلورملوں اور مارکیٹ میں گندم اور آٹا وافر مقدار میں سٹاک موجود ہے۔ جسے عوام میں سرکاری نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے سیل پوائنٹ پر سرکاری نرخ 810 روپے فی تھیلہ 600 تھیلے تقسیم کئے گئے۔ اس موقع فوڈ انسپکٹر ندیم خان اور تحصیل دار رزڑ عبدالقیوم خٹک بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے