تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عوامی نمائندے ہمیشہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں عوامی نمائندوں کا کام عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ چیئرمین ضلع کونسل میرپورخاص میر انور تالپور

عوامی نمائندے ہمیشہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں عوامی نمائندوں کا کام عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ چیئرمین ضلع کونسل میرپورخاص میر انور تالپور

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) چیئرمین ضلع کونسل میرپورخاص میر انور تالپور نے کہا ہے کہ عوامی نمائندے ہمیشہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں عوامی نمائندوں کا کام عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ اجلاس کی کاروائی بحال کرنے اور ضلع کونسل کے اراکین کی جانب سے پیش کردہ ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دینے سمیت دیگر مسائل حل کرنے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں گذشتہ اجلاس کی کاروائی کو بحال رکھا گیا ضلع کونسل کے اراکین کی جانب سے پیش کردہ ترقیاتی اسکیموں سمیت ضلعے کی آمدنی بڑھانے کیلئے ڈگری، میرپورخاص کی دکانوں کا کرایہ بڑھانے کیلئے متفقہ طور پر منظوری دی گئی اجلاس میں روینیو، تعلیم، صحت، گندم کے بحران، پولیس کی جانب سے غریب لوگوں پر ہونے والی زیادتیوں، دکانوں کا کرایہ بڑھانے، جھڈو نوکوٹ سے جانے والی گاڑیوں کے ناجائز کرایہ وصولی کو روکنے سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا کہ لوگوں کے مسائل کی نشاندہی ہونے کے بعد مسائل حل کرنے میں آسانی ہوتی ہے لوگوں کو چاہئے کہ وہ بنیادی مسائل سے آگاہ کریں تاکہ حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں انہوں نے سندھڑی کے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کے حوالے سے کہا کہ اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سیکریٹری تعلیم کو آگاہ کیا گیا ہے تاہم کوئی بھی اساتذہ سندھڑی کے اسکولوں میں پڑھانے کیلئے رضا مند ہیں تو ان کے نام دئے جائیں تا کہ مقررکیا جائے سرکاری ہسپتالوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سرکاری صحت مراکز اور ہسپتالوں میں  صفائی ستھرائی اور ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مکمل کوشش کی جارہی ہے اور کہا کہ تمام صحت مراکز میں کتے کے کاٹنے اور سانپ کے ڈسنے کے علاج کی ادویات موجود ہیں تاہم نہ ملنے کی صورت میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کیا جائے ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ تعلیم،  صحت اور دیگر عوامی مسائل کے حل کیلئے سول سوسائٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرکے نشاندہی کرنا چاہئے ایک شکایت پر انہوں نے کہا کہ ڈومیسائل پی آرسی کی فیس مقررہ چالان سے زائد وصول کرنے والے روینیو عملے کے بارے میں آگاہ کیا جائے انہوں نے کھان ناکہ پر ٹیکس کی وصول کے حوالے سے کہا کہ ٹیکس کے متعلق چیف میونسپل آفیسر سے رپورٹ طلب کی گئی ہے اگر غیر قانونی ہے تو اس کو کینسل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ گندم کے بحران پر کنٹرول کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے لوگوں کو سستا آٹا فراہم کرنے کیلئے فلور ملوں کی جانب سے 11 اسٹال لگوائے گئے ہیں جہاں کوشش کی گئی ہے کہ آٹا 45 روپے فی کلو فروخت کیا جائے چکی کے آٹے کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے کوشش کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی ناجائز منافع لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اگر کسی بیوپاری نے آٹا اسٹاک کیا ہے تو اس کی نشاندہی کی جائے تاکہ اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اجلاس میں وائس چیئرمین میر احمد خان تالپور، متعلقہ افسران سمیت کونسل کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس سے قبل شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو، ایم پی اے سید علی مردان شاہ سمیت دیگر مرحومین کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے