ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) مرغیوں میں برڈ فلو پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایات کردی گئی ہیں، ممکنہ برڈ فلو کے پیش نظر درجنوں مرغیاں مر گئی ہیں، برڈ فلو کے مرض کے باعث ڈیرہ سمیت صوبے کے مختلف فارموں اور دکانوں میں مرغیوں کے ہلاکت اور انڈوں کے مختلف بیماریوں کے باعث سپرے کرنے اور کام کرنے والے ملازمین کو حفاظتی اقدامات کی ہدایات کی گئی ہیں، لائیو سٹاک انتظامیہ کی جانب سے برڈ فلو کے مرض کے خطرات کے پیش نظر فارموں اور کاروبار سے وابستہ تاجروں کو ہدایات کی گئی ہے موسم سرما میں برڈ فلو کی مرض کے باعث سینکڑوں مرغیاں ہلاک ہو جاتی ہیں اورلاکھوں کی تعداد میں انڈے بھی خراب ہو جاتے ہیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھرمیں برڈ فلو کے وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایات کی گئی ہیں برڈ فلو کے باعث ڈیرہ میں واقع فارمز میں متعدد مرغیاں ہلاک ہوئی ہیں جبکہ مختلف دکانوں میں روزانہ کی بنیاد پر مرغیاں مر رہی ہیں۔
![]()