Home / اہم خبریں / پاکستان پیپلز پارٹی تعلقہ شجاع آباد کے زیر اہتمام شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو کی 92 سالگِرہ میرواہ گورچانی میں منائی گئی

پاکستان پیپلز پارٹی تعلقہ شجاع آباد کے زیر اہتمام شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو کی 92 سالگِرہ میرواہ گورچانی میں منائی گئی

میرپورخاص/ میر واہ گورچانی (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پاکستان پیپلز پارٹی تعلقہ شجاع آباد کے زیر اہتمام شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو کی 92 سالگِرہ میرواہ گورچانی میں منائی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی تعلقہ شجاع آباد کے جنرل سیکرٹری رسول بخش مغل نے پیپلز پارٹی تعلقہ شجاع آباد کے سیکرٹری اطلاعات ہیرا لال میگھواڑ، سٹی صدر اسحاق گورچانی، رانا سلامت راجپوت، جیالے کونسلر شاہد حسین مغل، جیالے کونسلر چوہدری منیر احمد آرائیں کے صاحبزادے چوہدری شہریار منیر کے ہمراہ شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا، تقریب میں محبوب علی آریسر، حاجی جمعہ سومرو، رانا اکبر راجپوت، آفتاب راجپوت،جاوید شیخ، منور علی خاصخیلی، زاہد خاصخیلی اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رسول بخش مغل نے کہا کہ آج ہم شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو کی 92 ویں سالگرہ اس عظم کے ساتھ منا رہے ہیں کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہیرا لال میگھواڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی پورے ملک سے کامیابی حاصل کرے گی اور ملک کا آئندہ وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا اس موقع پر اسحاق گورچانی، جالے کونسلر شاہد حسین مغل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے