Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور ان کی سرپرستی کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی، 2 روز قبل گرفتار اور مفرور ملزمان کے خلاف مقدمات درج

میرپورخاص میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور ان کی سرپرستی کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی، 2 روز قبل گرفتار اور مفرور ملزمان کے خلاف مقدمات درج

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں پولیس کی جرائم پیشہ اور ان کی سرپرستی کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی، دو روز قبل گرفتار اور مفرور ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔ ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں کھان پولیس کی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان اور ان کی سرپرستی کرنے والے عناصر کے خلاف اہم کاروائی۔ سی آئی اے اور کھان پولیس کی کھان تھانے کی حدود گاؤں میانداد مری میں خفیہ اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کاروائی، چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزمان علی حسن مری، شاہنواز مری، میر مری بعد از مزاحمت گرفتار، ملزمان کا سرپرست و سہولت کار علی جان مری ساتھیوں سمیت موقع سے فرار، گرفتار ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل و مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد۔ مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمات کھان تھانے میں درج کیے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے