Home / اہم خبریں / کراچی کے ٹرانسپورٹ مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرنے ہیں، شہر کراچی اور اس کے عوام کی اصل خدمت سڑکوں کی تعمیر، ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے سے ہوگی۔ ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

کراچی کے ٹرانسپورٹ مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرنے ہیں، شہر کراچی اور اس کے عوام کی اصل خدمت سڑکوں کی تعمیر، ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے سے ہوگی۔ ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں محکمہ ٹرانسپورٹ اور شہر کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل پر اجلاس۔ اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ، وزیر بلدیات سید ناصر شاہ، صوبائی مشیر مرتضیٰ وہاب، قائم مقام چیف سیکریٹری محمد وسیم، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری بلدیات روشن شیخ، سیکریٹری قانون شارق حسین، سیکریٹری ٹرانسپورٹ عباس ڈیتھو، ایم ڈی پی پی پی یونٹ خالد شیخ اور دیگر متعلقہ افسران شریک۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دیتے ہوۓ بتایا گیا کہ سرجانی ٹاؤن میں بس ڈیپو کیلئے زمین دیدی گئی، وزیراعلیٰ سندھ نے 962 ملین ڈالرز روپے نمائش پر ییلو لائن اور ریڈ لائن کو ملانے کیلئے انڈرپاس کیلئے سمری منظور کی ہے، فنڈ کا اجراء سب کمیٹی کے پاس ہے اور جلد فنڈز جاری کیلئے جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ نے اورنج لائن اگلے 3 سے 4 مہینے میں وزیر ٹرانسپورٹ کو تیار کر کے شروع کرنے کی ہدایت کی، ریڈ لائن کا ٹرینڈ فروری تک ہوجائے گا، ہم ریڈ لائن کا سنگ بنیاد 14 اگست کو رکھیں گے، کراچی کے ٹرانسپورٹ مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرنے ہیں، شہر کراچی اور اس کے عوام کی اصل خدمت سڑکوں کی تعمیر، ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے سے ہوگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے