Home / اہم خبریں / جونئیر ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ کی شاندار فتوحات کا جشن، پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کا فاتح کھلاڑیوں کیلئے تقریب کا انعقاد

جونئیر ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ کی شاندار فتوحات کا جشن، پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کا فاتح کھلاڑیوں کیلئے تقریب کا انعقاد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جونئیر ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ کی شاندارفتوحات کا جشن پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کا فاتح کھلاڑیوں کیلئے تقریب کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن نے شنگریلا پاکستان ٹیم کی انگلینڈ میں ہونے والی جونئیر ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ میں شاندارفتوحات اور کھلاڑیوں کی خدمات کے اعتراف میں کراچی میں تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر یوتھ پروگرام طارق پرویز کا کہنا تھا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پاکستان اسکریبل کے کھیل میں اپنی برتری برقراررکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی بھرپور تعریف کی اور نوجوان ٹیلنٹ کو پاکستان کا اثاثہ قراردیا۔ تقریب میں جونئیر ورلڈ اسکریبل چیمپیئن سید عماد علی سمیت تمام کٹیگریز کے فاتح کھلاڑیوں کو شیلڈز اورانعامات دئیے۔ طارق پرویز نے کہا کہ پاکستان بہت جلد بڑے انٹرنیشنل اسکریبل ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان ٹیم نے نومبر میں ہونے والی جونئیر ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ میں 2018 میں جیتے گئے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔ تیرہ سالہ سید عماد علی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سب سے کم عمر ورلڈ چیمپیئن بننے کا اعزازحاصل کیا۔ مصباح الرحمن نے انڈر ٹین، مونس خان نے انڈر ٹویلیوو، صائم وقار نے انڈر فورٹین اورطحہ مرزا نے انڈر ایٹین کٹیگری کے ٹائٹلز جیتے۔ ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ کے بی ڈویژن میں بھی پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے۔ دانیال ثنا ء اللہ چیمپیئن بنے۔ پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ سال کے بہترین پلیئیر کے ایوارڈ کا اعلان بھی کیا گیا۔ احذم احمد 2019 اور ماہ دسمبر کے بہترین اسکریبل پلیئر قرار پائے۔ بلال اشعر نے دوسری اور عائشہ شمیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے