Home / اہم خبریں / کراچی میں سائٹ اے پولیس کی کاروائی، دو غیر ملکی بین الصوبائی منشیات سپلائرز گرفتار، 10 کلو چرس برآمد

کراچی میں سائٹ اے پولیس کی کاروائی، دو غیر ملکی بین الصوبائی منشیات سپلائرز گرفتار، 10 کلو چرس برآمد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف احکامات پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری۔ ایس ایچ او سائیٹ اے کی سربراہی میں پولیس پارٹی کی کاروائیاں، دو غیر ملکی بین الصوبائی منشیات سپلائرز گرفتار، 10 کلو چرس برآمد، دوسری کاروائی میں موٹرسائیکل لفٹر گرفتار کر کے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ پہلی کاروائی میں دو منشیات ڈیلرز بنام 1- عبداللہ ولد حاجی مرتضٰی اور حمداللہ ولد اختیار محمد آغا گرفتار کرکے 1 کلو چرس برآمد کرلی۔ دونوں ملزمان افغانی شہری ہیں اور کوئٹہ سے سہراب گوٹھ کراچی منشیات سپلائی کر رہے تھے پولیس نے انٹیلی جنس بیس کاروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔ دوسری کاروائی میں سائیٹ پولیس نے سلیم ولد عبدالوہاب نامی ملزم کو گرفتار کرکے قبضہ سے تھانہ پریڈی کی سرقہ شدہ موٹرسائیکل کے ایف آر- 5095 اور شراب برآمد کی جبکہ مزکورہ موٹرسائیکل کا مقدمہ درج ہے جبکہ ملزمان کے خلاف علیحدہ سے مقدمہ امتناع منشیات کے تحت درج کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے