ہری پور (رپورٹ: عتیق سلیمانی) نشے کے عادی اور زیادتی کے شکار افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لئے ہری پور پولیس اور ماہر سائیکاٹرس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ ڈی پی او ہری پور کا نئے سال کے موقع پر ہری پور کے شہریوں کے لئے انقلابی قدم۔ ضلع ہری پور میں زیادتی کے شکار بچوں اور خواتین کے لئے ڈی پی او آفس میں قائم ویکٹم سپورٹ سنٹر میں ماہر سائیکاٹرس کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔ ڈی پی او آفس ہری پور میں عرفان نیوروسائیکاٹری اینڈ جنرل ہسپتال مانسہرہ اور ہری پور پولیس کے درمیان ذیادتی کے شکار اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے۔ اس معاہدے کے بعد کسی بھی زیادتی کے شکار اور نشے کے عادی تمام افراد کا طبی علاج ماہر ڈاکٹرز اور سائیکاٹرس کی نگرانی میں کیا جائے گا۔ ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد اللہ (پی ایس پی) نے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران ہری پور کے شہریوں کے نام پیغام میں کہا کہ ہری پور پولیس ضلع بھر سے بچوں و خواتین کے ساتھ جسمانی و جنسی ذیادتی کے واقعات کے روک تھام کے لئے عملی اقدام کررہی ہے۔ ویمن اینڈ چلڈرن پروٹیکشن سنٹر میں ماہر ڈاکٹر و سائیکاٹرس کی خدمات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ایسے تمام افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ آج کا یہ معاہدہ ہری پور کے شہریوں کے لئے ایک تحفہ ہے۔ تمام متاثرہ افراد کے خاندانوں سے پرزور اپیل ہے کہ وہ اس سے استفادہ اٹھائیں۔ ہری پور پولیس مثبت معاشرے کی تشکیل اور جرائم کے خاتمہ کے لئے عوامی تعاون کے ساتھ تمام ضروری اقدامات اٹھاتی رہے گئی۔
![]()