چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) محمد قاسم نے ڈسٹرکٹ زکوۃ کمیٹی کے چئیرمین کے طور پر چارج سنھبالا۔ وہ پاکستان تحریک انصاف کے پرانے کارکن بھی ہے۔ ان کی تعیناتی پر پارٹی کارکنوں نے دروش جاکر ان کا استقبال کیا اور انہیں جلوس کی شکل میں اپنے دفتر لایا گیا جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ زکوۃ کمیٹی کے چئیرمین کے طور پر چارج سنھبالا۔ پارٹی کارکنوں کا کہنا ہے کہ خان صاحب جو کہتا ہے وہ کرکے دکھاتا ہے اور اس کا بڑا ثبوت یہ ہے کہ محمد قاسم ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے مگر اسے ضلعی زکوۃ کمیٹی کا چئیرمین مقرر کیا گیا۔ سوات سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء محمد قاسم نے کہا کہ اب امید ہے کہ چترال کے حالات بدل جائیں گے۔ اور زکوۃ صحیح معنوں میں حقداروں کو مل جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ چترال میں ڈسٹرکٹ زکوۃ کمیٹی کی چئرمین کی آسامی ڈیڑھ سال سے خالی تھی اور فنڈ بھی بند تھا مگر ہم بہت مشکلات حالات سے گزر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پہلے ہم صوبے کا قرض اتار رہے تھے اب ملک اور پورے پاکستان کا قرضہ چکار رہے ہیں اور بہت جلد پاکستانی قوم ایک آزاد قوم ہوگی جس پر قرض کا کوئی بوجھ نہیں ہوگا۔ نو منتحب ڈسٹرکٹ زکوۃ کمیٹی چئیرمین محمد قاسم نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ ان کا ارادہ ہے کہ وہ پانچ ہزار لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں۔ اور لوگوں کی حالت زندگی اس قدر بہتر بنائیں گے کہ لوگ زکوۃ مانگنے کیلئے زکوۃ کے دفاتر کا چکر نہیں لگائیں گے بلکہ ہمارا عملہ خود ان کے دہلیز پر زکوۃ پہنچائیں گے۔ محمد قاسم نے بتایا کہ اگرچہ سرکاری طور پر زکوۃ فنڈ بہت کم ہے اور چترال بہت بڑا علاقہ ہے جو زکوۃ فنڈ ان کو دینا اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے مگر ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اپنی ذاتی کوششوں سے پشاور سے کراچی تک اپنے دوستوں سے مل کر جو صاحب حیثیت ہیں اور ان سے ذاتی حیثیت میں ان کی زکوۃ وصول کرکے اسے چترال لاکر غریب لوگوں میں تقسیم کریں گے۔ تاکہ یہاں کے لوگوں کی زندگی بدل سکے۔ محمد ارشاد اور دیگر پارٹی کارکنوں نے بھی محمد قاسم کی بطور زکوۃ چئیرمین تعنیاتی پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ زکوۃ فنڈ صحیح معنوں میں اس کے مستحقین میں تقسیم کروائیں گے۔ اور اس دفتر کی ماضی کی غلطیاں وہ نہیں دہرایں گے۔
![]()