Home / اہم خبریں / سجاس کے انتخابات برائے 23-2019 کا شیڈول جاری کر دیا گیا، پولنگ کا عمل 11 جنوری 2020 بروز ہفتہ کراچی پریس کلب میں ہوگا

سجاس کے انتخابات برائے 23-2019 کا شیڈول جاری کر دیا گیا، پولنگ کا عمل 11 جنوری 2020 بروز ہفتہ کراچی پریس کلب میں ہوگا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سجاس کے انتخابات 23-2019 کے لیے چیئرمین الیکشن کمیٹی عطا محمد تبسم نے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کراچی پریس کلب کے الیکشن کے لیئے سجاس ممبران صدر، سینئر نائب صدر، دو نائب صدر، خزانچی، سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری، سیکریٹری انفارمیشن اور ایگزیکٹو کمیٹی کی 12 نشستوں کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کا اجراء 27 دسمبر 2019 بروز جمعہ کو پریس کلب میں شام 4 بجے سے 7 بجے تک کیا جائے گا جو اسی دن یا 28 دسمبر کو ان ہی اوقات میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ پریس کلب میں فارم طارق اسلم اور امتیاز نارنجا سے حاصل کیئے جاسکتے ہیں۔ 30 دسمبر بروز پیر شام 4 تا 6 بجے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کا جائزہ یعنی اسکروٹنی کی جائے گی، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 31 دسمبر منگل کو جاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت 1 جنوری بدھ کوشام 4 تا 6 بجے تک ہوگی، امیدواروں کی حتمی فہرست 2 جنوری جمعرات کو جاری کی جائے گی۔ امیدوار انتخابات سے دستبر داری کے لئے کاغذات نامزدگی 3 جنوری جمعہ کو شام 4 تا 7 بجے کے دوران واپس لے سکیں گے، انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست 4 جنوری ہفتے کو شام 7 بجے جاری کی جائے گی۔ انتخابات کے لیے پولنگ 11 جنوری 2020 بروزہفتہ دوپہر 12 بجے تا شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں ہوگی۔ الیکشن کمیٹی عطا محمد تبسم کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی ابن حسن اور سیف بنگش پر مشتمل ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے