Home / اہم خبریں / آج اوورسیز پاکستانییوں کو بہت مبارک ہو۔ چیف جسٹس ثاقب نثار

آج اوورسیز پاکستانییوں کو بہت مبارک ہو۔ چیف جسٹس ثاقب نثار

اسلام آباد (نوپ نیوز) سپریم کورٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کا حق دے دیا. عدالت نے ضمنی انتحابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے عمران خان سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہا الیکشن کمیشن نادرا کی معاونت سے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائے، آئی ووٹنگ کے انتخابی نتائج کو بالکل علیحدہ رکھا جائے، نتائج کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے، تنازعہ کی صورت میں آئی ووٹنگ کے نتائج کو علیحدہ کر دیا جائے گا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آج اوورسیز پاکستانییوں کو بہت مبارک ہو۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے