کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کمشنر کراچی کے دفتر میں کرسمس کے سلسلہ میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے بشپ کونسل کے ارکان کے ساتھ مل کر کرسمس کیک کاٹا۔ اس موقع پر بشپ کونسل کے ارکان بھی تقریب میں موجود تھے، کمشنر نے مسیحی مذہبی رہنماؤں اور ملک کے تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی۔ انہوں نے مسیحی برادری کی ملک کے لئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی ملک کے استحکام اور ترقی کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔
![]()