Home / اہم خبریں / کمشنر کراچی کے دفتر کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد، مسیحی برادری کے مذہبی رہنماﺅں کی شرکت۔ پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لئے دعا مانگی گئی

کمشنر کراچی کے دفتر کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد، مسیحی برادری کے مذہبی رہنماﺅں کی شرکت۔ پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لئے دعا مانگی گئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کمشنر کراچی کے دفتر میں کرسمس کے سلسلہ میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے بشپ کونسل کے ارکان کے ساتھ مل کر کرسمس کیک کاٹا۔ اس موقع پر بشپ کونسل کے ارکان بھی تقریب میں موجود تھے، کمشنر نے مسیحی مذہبی رہنماؤں اور ملک کے تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی۔ انہوں نے مسیحی برادری کی ملک کے لئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی ملک کے استحکام اور ترقی کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے