لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں تین ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے تاجر کو قتل کردیا۔ نواب ٹاؤن میں واقع موبائل شاپ پر ڈکیت ڈکیتی کرنے داخل ہوۓ دکاندار نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے دکاندار کو فائرنگ کردیا۔ ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کرنے کی واردات کو کلوز سرکٹ کیمروں کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوتے دیکھا گیا ہے۔ مقتول دکاندار کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔
![]()