ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) صدر پولیس ڈیرہ اسماعیل خان کی کامیاب کاروائی، ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرکے ملزم گرفتار کرلیا، صدر پولیس نے اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ڈیرہ بنوں روڈ پر واقع ٹوٹل فلنگ سٹیشن کے قریب دوران مشکوک شخص کو روک کر اس کی تلاشی کے دوران اس کے قبضہ سے 1195 گرام چرس برآمد کرلی، ملزم نے پولیس کو اپنا نام رومان احمد ولد عبدالجلیل سکنہ سگو جنوبی بتایا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کیخلاف امتناع منشیات ایکٹ مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا ہے۔
![]()