سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں میں کرسمس بازار لگا دیئے گئے ہیں . جہاں مسیحیوں کمیونٹی کیلئے آٹے کا 10 کلو گرام وزنی تھیلا خصوصی سبسڈی پر 290 روپے میں دستیاب ہوگا اور اسی طرح دیگر اشیاء خورد و نوش ارزاں نرخوں پر دستیاب ہونگی.
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ کرسمس بازاروں میں اشیاء خورد کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنائیں اور ان کے معیار اور مقدار کا خاص خیال رکھا جائے۔