چارسدہ (رپورٹ: اصغر خان) چارسدہ سرڈھیری پولیس کی کامیاب کاروائی۔ قتل کے مقدمہ کا مرکزی ملزم گرفتار۔ کیس میں پہلے سے تین ملزمان گرفتار ہیں۔ ملزم نے باہم صلح مشورہ ہوکر بذریعہ اسلحہ آتشین اسد کو قتل کیا۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ آلہ قتل بھی برآمد ۔ مزید تفتیش جاری۔ سنسنی خیز انکشافات متوقع۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتہ سرڈھیری پولیس کو دیرینہ تنازعہ پر ایک شخص کے قتل ہونے کی رپورٹ موصول ہوئی۔ واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے ایس پی انوسٹی گیشن افتخار شاہ خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سرڈھیری عدنان اعظم خان، ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری اشفاق خان، اے ایس آئی نوشیروان خان اور انوسٹی گیشن آفیسر پر مشتمل اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔ تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کرتے ہوئے ایف آئی آر میں نامزد تین ملزمان تک رسائی حاصل کرتے ہوئے آٹھ گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کیا۔ ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا جبکہ کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے اسپیشل ٹیم نے ہمراہ پولیس چھاپہ مار ٹیموں کے چھاپے شروع کرتے ہوئے قتل کیس کے مرکزی ملزم اجمل ولد عمر شاہ سکنہ عباس کلے سرڈھیری کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔ ملزم کو تھانہ سرڈھیری منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر متاثرین نے پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پولیس کے حق میں سرڈھیری چوک میں ریلی نکالی۔ ڈی پی او چارسدہ، ڈی ایس پی سرڈھیری، ایس ایچ او سرڈھیری اور چارسدہ پولیس زندہ باد کے نعرے لگا کر پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔ ڈی ایس پی سرڈھیری عدنان اعظم خان نے کہا کہ عوام الناس کی حفاظت اور انصاف کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائینگے۔ جرائم پیشہ عناصر کے لئے چارسدہ میں کوئی جگہ نہیں۔ مظلوم کو انصاف جبکہ ظالم کو قانون کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کیا جائے گا۔
![]()