تازہ ترین
Home / اہم خبریں / چترال گرم چشمہ کی سڑک کو اسماعیلی کمیونٹی کے رضا کاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کی۔ مرمت سے قبل سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی تھی

چترال گرم چشمہ کی سڑک کو اسماعیلی کمیونٹی کے رضا کاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کی۔ مرمت سے قبل سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی تھی

چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) اسماعیلی کمیونٹی کے دو سو کے قریب رضا کاروں نے گرم چشمہ روڈ کی اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کی۔ یہ سڑک پہلے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی تھی۔ اسماعیلی فرقے کے رضا کاروں نے گھروں سے بیلچہ، کھودال، ہاتھ کی ٹرالی اٹھا کر سڑک پر آئے اور مزدا گاڑی میں باہر سے مٹی، بجری اور ریت لاتے ہوئے جو کھڈے تھے اسے بند کرتے رہے اور رضا کار بلچوں سے انہیں ہموار کرتے رہے۔
ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے شہزادہ رضاالملک نے کہا کہ ہم ان رضا کاروں کو خارج تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کی مرمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چیو پل کے قریب سڑک دریا کی جانب سے ٹوٹ چکی ہے جہاں پہلے بھی ایک حادثہ پیش آیا تھا اور محکمہ مواصلات یعنی کمیونیکیشن اینڈ ورکس نے تین ماہ گزرنے کے باوجود اس کی مرمت کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایسا نہ ہو کہ سڑک تو بلچ سینگور میں مقیم اسماعیلی رضا کاروں نے مرمت کی مگر اس کی مرمت کا فنڈ بھی کمیونیکیشن اینڈ ورکس والے نکال کر کسی ٹھیکدار کے نام نہ کردیں اور اپنے کمیشن کیلئے سرکاری خزانے کو ٹیکہ نہ لگا دیں۔ واضح رہے کہ یہ سابق صوبائی وزیر اور رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان کے حلقہ نیابت کی واحد سڑک ہے جو کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ہے۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے روڈ قلی گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں اور سڑک کی مرمت کیلئے ایک دن بھی ڈیوٹی نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ اس سڑک کے بیچ میں اتنے بڑے کھڈے بن چکے تھے کہ مریض ہسپتال پہنچنے سے پہلے جان بحق ہونے کا خطرہ لاحق ہوتا تھا۔ سڑک کی خرابی کی وجہ سے آئے روز حادثات کا بھی حدشہ تھا تو اسماعیلی رضا کاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک میں مٹی ڈال کر اسے ہموار کیا تاکہ اس پر گاڑیاں آرام سے جا سکیں۔ مقامی لوگوں نے ان رضا کاروں کی اس اقدام کو نہایت سراہا اور صوبائی حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت پر بھی تنقید کی کہ کئی سالوں سے یہ سڑک خراب پڑی ہے مگر اس کی مرمت کیلئے حکومت نے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ شہزادہ رضاالملک نے بلچ میں ایک بینر بھی آویزاں کیا ہے جس میں انہوں نے کور کمانڈر پشاور، انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس اور آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سڑک کو ایف ڈبلیو او یعنی فوجی تعمیراتی کمپنی کے ذریعے جلد از جلد بنوائیں تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جاسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے