Home / اہم خبریں / قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مشکل وقت میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ مزمل اقبال ہاشمی

قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مشکل وقت میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ مزمل اقبال ہاشمی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ملی مسلم لیگ کی ”تکمیل پاکستان کارواں“ سے خطاب کرتے ہوئے ملی مسلم لیگ پاکستان کے نائب صدر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ کا انعام ہے، جس کی حفاظت ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ پاکستان کو سیکولر ریاست کے طور پر دیکھنے والے ناکام ہوگئے۔ نئی حکومت کو جان لینا چاہیے کہ پاکستان کا استحکام اس کے نظریے سے منسلک ہے۔ ملک بھر میں لہراتے سبز ہلالی پرچموں سے ثابت ہوگیا کہ پاکستانی عوام محب وطن ہیں، انہیں شکست دینے والے خود شکست کھاجائیں گے۔ قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مشکل وقت میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ سفاری پارک سے مزار قائد تک نکالے گئے کارواں سے جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی عبداللطیف، جماعت غرباءاہلحدیث کے رہنما عبدالخالق فریدی، ملی مسلم لیگ کے ضلعی صدر بلال حیدر، حافظ محمد امجد، صوبائی حلقے کے صدر مدثر چوہدری ایڈووکیٹ، حکیم ساجد، عمران اسلام و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ کارواں میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاءنے دو سو میٹر طویل قومی پرچم بھی تھام رکھا تھا۔ مزمل اقبال ہاشمی کی قیادت میں سفاری پارک سے گاڑیوں اور سیکڑوں موٹر سائیکلوں پر مشتمل کارواں کے شرکاءمزار قائد پہنچے، جہاں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ کارواں کے آغاز سے ہی کراچی کی شاہراہیں پاکستان کا مطلب کیا؟ لاالہ الااللہ، جیوے جیوے پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہیں۔ اس موقع پر کارواں کو دیکھنے کے لیے یونیورسٹی روڈ کے اطراف لوگوں کا ہجوم موجود رہا۔ ملی مسلم لیگ پاکستان کے نائب صدر مزمل اقبال ہاشمی نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کل بھی اسلام کی جاگیر تھا اور آج بھی ہے۔ بلوچستان سمیت ملک بھر میں سازشیں کرنے والے ناکام ہوگئے ہیں۔ پاکستانی قوم کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔ ہم کلمہ توحید کی بنیاد پر ایک ہیں۔ پاکستان کی حفاظت کے لیے کل بھی قوم ایک تھی آج بھی بچہ بچہ اس پر کٹ مرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں انگریزوں نے ہماری تہذیب و ثقافت کو بدلنے کی کوشش کی، لیکن تحریک پاکستان کے رہنماﺅں نے ان کی سازشیں ناکام بنادیں۔ پاکستان کے حصول کا مقصد یہاں اسلامی نظام کا نفاذ تھا۔ ہمیں اس ملک کو اس کے اصل منزل تک لے کر جانا ہے۔ آج پاکستان کو وہی منزل ملنی چاہئے جس کی بنیاد پر اسے حاصل کیا گیا تھا، اسی سے ملک میں استحکام آئے گا۔ جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی عبداللطیف نے کہا کہ دو قومی نظریے کے تحت ہم ہندوﺅں سے الگ قوم ہے۔ اسلامیان پاکستان نے معاشی یا سیاسی مقاصد کے لیے اس ملک کو حاصل نہیں کیا تھا، بلکہ اس سرزمین کے حصول کا مقصد تحفظ دین تھا۔ پاکستان کے لیے گراں قدر قربانیاں دیں گئی تھیں، آج ہم بھی اس کے تحفظ پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ جماعت غرباءاہلحدیث کے رہنما عبدالخالق فریدی نے کہا کہ آزادی کے دن جوش و ولولے اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ جس نظریے کی بنیاد پر پاکستان وجود میں آیا وہ آج بھی زندہ ہے۔ پاکستان کی بقا کے لیے ہر اختلاف کو مٹانا ہوگا۔ یہ ملک اسلامی رہے گا اور اسلام یہاں کا مذہب رہے گا۔ اس کی شناخت ختم کرنے والے خود مٹ جائیں گے۔ ملی مسلم لیگ کے ضلعی صدر بلال حیدر اور حافظ محمد امجد نے کہا کہ اللہ کی وحدانیت کی بنیاد پر حاصل ہونے والے ملک میں تفرقہ بازی کی کوئی گنجائش نہیں۔ 14 اگست آزادی کا دن ہے، ہمیں اپنی سوچ و فکر کو بھی اسلام کے طابع کرنا ہوگا۔ اسی میں پاکستان کا تحفظ اور اس کی بقا ہے۔ ملی مسلم لیگ کے صوبائی حلقوں کے صدر مدثر چوہدری ایڈووکیٹ، حکیم ساجد اور عمران اسلام نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا گھر ہے، اس کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اس ملک کو اس کی اساس پر استوار کرنے سے ہی پاکستان میں امن و استحکام قائم ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے