کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کے انٹرنیشنل جونیئر اسکواش کھلاڑی حزیفہ ابراہیم نے ٹیکساس جونیئر گولڈ اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق حذیفہ نے امریکہ کے شہر ڈیلاس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے انڈر 17 ایونٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ بھارتی کھلاڑی کو اپ سیٹ شکست دی۔ حذیفہ نے بھارتی نثراد امریکی کھلاڑی رانا کے ٹھاکر کو1-3 سے مات دی۔ حذیفہ ابراہیم نے 23 واں انٹرنیشنل جونیئر اسکواش ٹائٹل اپنے نام کیا۔
![]()