میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری محمد خان کھٹی نے کہا ہے کہ خصوصی بچے معذور نہیں ہیں گلستان معذورین میرپورخاص کے فرد باہمت اور باہنر ہیں جو خصوصی بچوں کو گھر سے لاکر یہاں ہنر سکھارہے ہیں ہمیں ان کی ہمت افزائی کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر گاما اسٹیڈیم میرپورخاص میں گلستان معذورین ادارہ کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا اس دن کو منانے کا مقصد خصوصی بچوں سے اظہار یکجہتی کرنا، بنیادی حقوق کے حاصلات اور خصوصی توجہ دینے کے متعلق آگاہی دینا ہے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی بچوں کی ہرممکن مدد کی جائے گی اس موقع پر گلستان معذورین کے سرپرست آفا ق احمد نے کہا کہ ادار ے کی بہتری کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی ضلعی انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون حاصل کیا جائے گا اور کہا کہ خصوصی کوٹہ کے متعلق ضلعی انتظامیہ نے یقین دلایا ہے اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی کامران شیخ، وائس چیئرمین فرید احمد، ادارے کے صدر قمرالدین ملک اور دیگر نے بھی اظہارخیال کیا اس موقع پر ملک ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سردار یاسین ملک کی جانب سے خصوصی افراد میں راشن کے تھیلے تقسیم کئے گئے تقریب میں خصوصی افراد اورعام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
![]()