میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) حق پرست رکن قومی اسمبلی صابر قائمخانی، ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے جوائنٹ انچارجز آفاق احمد خان، خالد تبسم، سلیم میمن و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی عثمان مغل اور سہیل احمد پر مشتمل ایک وفد نے حیسکو چیف عبدالحق میمن سے حیدرآباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر او ڈی حیسکو سلیم خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں کاروباری مراکز اور رہائشی علاقوں میں کام کے اوقات کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ بندش، بلاجواز جرمانے/ ڈیڈکشن بلوں کے خاتمے اور بلوں کی درستگی، بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے ٹرانسفارمرز کی تعداد میں اضافے، علاقوں میں ڈی فٹنگ کی تنصیب سمیت دیگر مسائل زیر بحث آئے۔ وفد کے ارکان نے بتایا کہ کسی علاقے کی بجلی کی بندش کے لئے پورا فیڈر بند کرنا پڑتا ہے جس سے عوام کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس موقع پر مسائل کے حل کے لئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور حیسکو کی چھ رکنی ٹیم کی تشکیل پر اتفاق رائے ہوا۔
![]()