تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حق پرست رکن قومی اسمبلی صابر قائمخانی، ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے ذمہ داروں پر مشتمل وفد کی حیسکو چیف سے ملاقات۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور حیسکو کی چھ رکنی ٹیم کی تشکیل پر اتفاق رائے

حق پرست رکن قومی اسمبلی صابر قائمخانی، ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے ذمہ داروں پر مشتمل وفد کی حیسکو چیف سے ملاقات۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور حیسکو کی چھ رکنی ٹیم کی تشکیل پر اتفاق رائے

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) حق پرست رکن قومی اسمبلی صابر قائمخانی، ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے جوائنٹ انچارجز آفاق احمد خان، خالد تبسم، سلیم میمن و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی عثمان مغل اور سہیل احمد پر مشتمل ایک وفد نے حیسکو چیف عبدالحق میمن سے حیدرآباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر او ڈی حیسکو سلیم خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں کاروباری مراکز اور رہائشی علاقوں میں کام کے اوقات کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ بندش، بلاجواز جرمانے/ ڈیڈکشن بلوں کے خاتمے اور بلوں کی درستگی، بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے ٹرانسفارمرز کی تعداد میں اضافے، علاقوں میں ڈی فٹنگ کی تنصیب سمیت دیگر مسائل زیر بحث آئے۔ وفد کے ارکان نے بتایا کہ کسی علاقے کی بجلی کی بندش کے لئے پورا فیڈر بند کرنا پڑتا ہے جس سے عوام کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس موقع پر مسائل کے حل کے لئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور حیسکو کی چھ رکنی ٹیم کی تشکیل پر اتفاق رائے ہوا۔ 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل کراچی میں SOVAPA المنائی سیریز کا کلاسیکی ڈرامہ ’’نقلِ مکانی‘‘ پیش، شاندار اداکار حاضرین کی بھرپور داد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اسکول آف ویژول اینڈ پرفارمنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے