کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کی جانب سے اپنے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی پریس کلب ہال کے اندر 7 دسمبر 2019 بروز ہفتہ شام 6 بجے سندھ ثقافت ڈے جوش و خروش سے منائینگے۔ آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے ذمہ داروں صدر نیاز احمد خاصخیلی، جنرل سیکریٹری لالہ بابر جان، انفارمیشن جاوید اختر، سول ہسپتال یونٹ صدر سید منیر شاہ، جنرل سیکریٹری عباس مہر، انفارمیشن سیکریٹری آفتاب قمبرانی، سنیر نائب صدر ملک ذاکر، نائب صدر ممتاز میمن نے سندھی ثقافت کے دن پر سندھ سمیت پوری دنیا میں بسنے والے سندھیوں کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ سندھی ثقافت ڈے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ہر جیالے کو شرکت کرنے دعوت ریتے ہیں اور آل سندھ پیلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے ہر ڈسٹرکٹ، یونٹ، ٹاؤن کا ہر ایک جیالا اپنی شرکت کو یقینی بناۓ۔ سندھی ثقافت پیار امن محبت اور رواداری کا درس دیتی ہے۔ دنیا کی شاہکار تہذیبوں میں سے سندھی ثقافت ایک نمایاں شاہکار تہذیب کی حامل ثقافت ہے۔ سندھی ٹوپی اجرک قدیم انڈس سویلائیزیشن کا اہم جز ہے۔ شاہ لطیف، سچل، شاہ عنایت اور قلندر لعل کی سندھی ثقافت امن اور محبت کا اظہار کرتی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے گلدستے میں سندھی ثقافت سمیت ملکی ثقافتیں خوشبودار پھولوں کی مانند ہیں۔
![]()