تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ضلع ایبٹ آباد میں پولیو سے بچاؤ کی ایک اور پانچ روزہ مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور سابق ایم این اے تحریک انصاف ڈاکٹر اظہرجدون نے وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرمہم کا افتتاح کیا

ضلع ایبٹ آباد میں پولیو سے بچاؤ کی ایک اور پانچ روزہ مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور سابق ایم این اے تحریک انصاف ڈاکٹر اظہرجدون نے وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرمہم کا افتتاح کیا

ایبٹ آباد (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ضلع ایبٹ آباد میں پولیو سے بچاؤ کی ایک اور پانچ روزہ مہم کاآغاز پیر کے روز کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد شہاب خان اور سابق ایم این اے و رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر اظہرجدون نے وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرمہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر منہاج، ایم ایس بے نظیر شہید ہسپتال ڈاکٹر عقیل بنگش، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد اقبال، ای پی آئی انچارج ڈاکٹر اشفاق، ڈی ایم ایس وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال خالد جاوید، ڈاکٹر شاہد کے علاوہ ڈبلیو ایچ او کے نمائندے، ای پی آئی کے سٹاف اور بچے کثیر تعداد میں موجود تھے۔ ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر اور سابق ایم این اے ڈاکٹر اظہر خان جدون نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں تاکہ وہ ساری عمر کی معذوری سے اپنے بچوں کو بچاسکیں اور اپنے ملک سے پولیو کا خاتمہ کرنے کے لئے قطرے پلانے والی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منہاج نے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا کہ پولیو کے پانچ روزہ دوسرے راؤنڈ میں ضلع ایبٹ آباد کے پانچ سال تک کے دو لاکھ 19 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ہماری پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پلائیں گی۔ جس کے لیے 960 ٹیمیں اور 34 اڈوں پر سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ جبکہ ان ٹیموں کو مانیٹر کرنے کے لیے 18 افسران تعینات کئے گئے ہیں۔ جن میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کے افسران بھی شامل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے