تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لوئر کوہستان میں چار روزہ پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی، مہم کی سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے ہیں، ہزارہ کے اضلاع میں چار روزہ پولیو مہم کا افتتاح آج سے ہوگیا

لوئر کوہستان میں چار روزہ پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی، مہم کی سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے ہیں، ہزارہ کے اضلاع میں چار روزہ پولیو مہم کا افتتاح آج سے ہوگیا

لوئر کوہستان (رپورٹ: عتیق سلیمانی) لوئر کوہستان میں چار روزہ پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی، مہم کی سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے ہیں، ہزارہ کے اضلاع میں چار روزہ پولیو مہم کا افتتاح آج سے ہوگیا، لوئر کوہستان میں پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے کڑے انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈی ائی جی ہزارہ ڈاکٹر مظہر الحق کاکاخیل کے حکم پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر کوہستان محمد سلیمان خان کی زیر نگرانی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد ریاض خان، ایس ایچ او تھانہ دوبیر محمد یوسف خان، ایس ایچ او تھانہ پٹن دلپذیر خان کے ہمراہ ضلع لوئر کوہستان کے علاقہ پٹن، کیال، چھوا درہ پٹن، سنگایو پٹن، سیری پٹن، دوبیر، رانولیاء، بنکڈ جیجال لوئر کوہستان میں پولیو مہم کے دوران 120 پولیو ٹیموں کے ساتھ پولیس سیکیورٹی کے 125 جوانوں کی تشکیل دی۔ یہ مہم 2 دسمبر 2019 تا 6 دسمبر 2019 تک جاری رہے گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر کوہستان محمد سلیمان نے پولیو ٹیمز کے ساتھ تعینات نفری کو ہدایات دیں کہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کا خاص خیال رکھیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

منصورہ برہمن آباد کو عالمی ورثہ فہرست میں شامل کرانے کے لیے تحقیقی کام شروع

سانگھڑ (رپورٹ، رضوان غوری) تاریخی آثارِ قدیمہ منصورہ برہمن آباد کو عالمی ورثہ فہرست میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے