میرپورخاص/ میرواہ گورچانی (رپورٹ: ایم ہاشم شر) شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی کے سینئر صحافیوں محمد اسماعیل خلجی، عبدالوحید عباسی، ملک مشتاق احمد، ایم آئی بلوچ، ملک معراج خالد، عبدالجبار چوہان، حکیم عبدالرزاق، ہیمن کمار، امجد علی رستمانی، عباس حسین آرائیں اور دیگر نے سامارو کے سینئر صحافی ندیم نبی قائم خانی پر منشیات فروشوں کی جانب سے صحافتی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی میرپورخاص، ایس ایس پی عمر کوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات فروش حملہ آوروں کو فل فور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے اور صحافی کو تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر بھر پور احتجاج کیا جائے۔
![]()