تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کا بڑا قدم طلبہ یونین بحال۔ ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ، مشیر قانون سندھ مرتضی وہاب اور جاوید نایاب لغاری کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بڑا اعلان

سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کا بڑا قدم طلبہ یونین بحال۔ ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ، مشیر قانون سندھ مرتضی وہاب اور جاوید نایاب لغاری کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بڑا اعلان

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سندھ حکومت کے رکن صوبائی اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ، صوبائی مشیر قانون سندھ مرتضی وہاب اور صدر پیپلز یوتھ جاوید نایاب لغاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں طلبہ تنظیموں پر عائد پابندی ہٹانے کے لیے قانون سازی کی منظوری دے دی۔ ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ، ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بل سندھ کابینہ کی حتمی منظوری کے بعد صوبائی حکومت بحالی کے لئے بااختیار ہوجائے گی۔ قانون سازی کے حوالے سے بِل حتمی منظوری کے بعد کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے طلبہ تنظیموں سے پابندی ہٹانے کا اعلان کیا تھا لیکن وفاقی حکومت نوٹیفکیشن جاری نہیں کرسکی۔ سندھ اسمبلی سے قرارداد منظور ہونے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے قانون سازی کی منظوری دی ہے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایئر انڈس کی 11 سال بعد پاکستانی فضائی مارکیٹ میں واپسی تین بڑے شہروں کے لیے پروازوں کی تیاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نجی ایئرلائن ایئر انڈس نے ایک دہائی سے زائد عرصے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے