تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میونسپل کمیٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے سینٹری ورکروں کی نااہلی کے باعث سڑکوں کے کنارے جمی مٹی شہریوں کے چہروں پر جمنے لگی، سڑکوں کے کنارے کئی کئی فٹ مٹی کے ڈھیر لگ گئے

میونسپل کمیٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے سینٹری ورکروں کی نااہلی کے باعث سڑکوں کے کنارے جمی مٹی شہریوں کے چہروں پر جمنے لگی، سڑکوں کے کنارے کئی کئی فٹ مٹی کے ڈھیر لگ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) میونسپل کمیٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے سینٹری ورکروں کی نااہلی کے باعث سڑکوں کے کنارے جمی مٹی شہریوں کے چہروں پر جمنے لگی، سڑکوں کے کنارے کئی کئی فٹ مٹی کے ڈھیر لگ گئے، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سینٹری ورکرز تنخواہیں وصول کرتے ہیں، اور افسروں کی ملی بھگت سے پرائیویٹ پلازوں، کوٹھیوں سمیت بااثر افراد کے گھروں، ڈیروں پر ڈیوٹیاں کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے شہر اور ملحقہ آبادیاں گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ کئی کئی روز شہری حلقوں میں سینٹری ورکرز صفائی کے لئے نظر نہیں آتے جس کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور گٹروں کی صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے پانی سڑکوں پر جمع ہو جاتا ہے، سرکلر روڈ سمیت دیگر ملحقہ سڑکوں کے کناروں پر مٹی جمی ہوئی ہے، جس کے باعث گاڑیاں گزرنے کے بعد دھول اڑنے سے شہریوں کے چہروں پر دھول مٹی پڑتی ہے جس سے آشوب چشم سمیت دمے کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل کراچی میں SOVAPA المنائی سیریز کا کلاسیکی ڈرامہ ’’نقلِ مکانی‘‘ پیش، شاندار اداکار حاضرین کی بھرپور داد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اسکول آف ویژول اینڈ پرفارمنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے