تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بلدیہ کی تاریخ میں پہلی بار بلدیہ شرقی کراچی منی اولمپک کا انعقاد کر رہا ہے۔ چیئرمین بلدیہ ضلع شرقی معید انور

بلدیہ کی تاریخ میں پہلی بار بلدیہ شرقی کراچی منی اولمپک کا انعقاد کر رہا ہے۔ چیئرمین بلدیہ ضلع شرقی معید انور

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چیئرمین بلدیہ ضلع شرقی معید انور نے افتخار سعید سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ بلدیاتی سطح پر اٹھ روزہ منی اولمپکس منعقد کروا رہے ہیں۔ میئر کراچی بھی سٹی اولمپکس کروانے جارہے ہیں پہلا قدم ضلع شرقی نے اٹھایا ہے یہ ایک فیسٹیول ہے جس میں عوام کو اولمپکس سے روشناس کرایا جائے گا یہ پہلی بار بلدیاتی سطح پر ایسا اقدام ہونے جارہا ہے۔ اس منی اولمپک میں سولہ مختلف کھیل ہیں جو کھیلے جائیں گے جن میں ہاکی، فٹبال، کراٹے، ریسلنگ سمیت مختلف گیمز شامل ہیں۔ سات دسمبر تک کھیل جاری رہیں گے اس منی اولمپک گیمز کا افتتاح ڈسکو بیکری گلشن اقبال سے کیا جائے گا منی اولمپکس منعقد کروانے سے ضلع شرقی پر کوئی مالی بوجھ نہیں پڑھے گا، اسپورٹس سے محبت کرنے والے افراد نے تعاون کیا ہے، آئندہ برس بھی ان مقابلوں کی تعداد کو بڑھا کر منعقد کروائیں جائیں گے، میرے اچھے کام کرنے پر صحافیوں نے ساتھ دیا ہے جس کا میں شکر گزار ہوں۔ اگلے سال تمام اضلاع کو ساتھ لیکر چلیں گے اور بڑے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔  

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے