Home / اہم خبریں / روزنامہ امن کراچی کے ڈائریکٹر اور صدر انجمن اخبار فروشان میرپورخاص کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ آفس کا دورہ

روزنامہ امن کراچی کے ڈائریکٹر اور صدر انجمن اخبار فروشان میرپورخاص کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ آفس کا دورہ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) روزنامہ امن کراچی کے ڈائریکٹر سہیل اجمل اور صدر انجمن اخبار فروشان میرپورخاص ایوب مہر نے دیگر عہدیداران چیئرمین عبدلقادر صدیقی، محی الدین صدیقی، علی شیر ناریجو، لچھمن داس، جنرل سیکریٹری عبدالسعید عباسی، اسرار عباسی، نور دین مہر اور محمد رمضان کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ آفس کا دورہ کیا اور نگراں ڈسٹرکٹ انچارج خوشی محمد مغل، جوائنٹ انچارجز آفاق احمد خان، خالد تبسم، سلیم میمن و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی کو اجرک اور ہار پہنائے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر خوشی محمد مغل نے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر اخبار فروشوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آسکے۔ اخباری خبروں سے باخبر رکھنے میں اخبار فروشوں کا کردار انتہائی اہم ہے اور ایم کیو ایم پاکستان اخبار فروشوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص میں اخبار مارکیٹ کے قیام کے لئے بھرپور کوشش کرے گی اور ہم پرامید ہیں کہ اس حوالے سے جلد از جلد ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اخبار فروشوں کے حقوق کی جدوجہد میں آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل ٹکا خان عباسی کی لازوال اور انتھک محنت پر انہیں اور فیڈریشن کے دیگر عہدیداران کو خراج تحسین پیش کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے